۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دعا

حوزہ / مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) نہاوند کے سربراہ نے کہا: ہمیں ماہ رجب کے آخری ایام سے اپنی اصلاح اور خودسازی کے لیے استفادہ کرنا چاہیے۔ اگر کسی بھی وجہ سے ماہِ رجب کے بابرکت ایام سے صحیح طرح استفادہ نہیں کر پائے ہیں تو اس باعظمت مہینے کے آخری باقی رہ جانے والے ایام کو غنیمت جانیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) نہاوند کے سرپرست حجت الاسلام عباس مولوی نے ماہِ رجب، شعبان اور رمضان کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ انتہائی باعظمت اور فضیلت والے دن ہیں جن کی بہت سی روایات میں تاکید کی گئی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان ایام کے فوائد کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا: ماہِ رجب خدا کا مہینہ ہے اور یہ مہینہ شعبان اور رمضان کے مہینوں کا پیش خیمہ ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت کے مطابق رجب کے مہینے کو "أصبّ" سے تعبیر کیا گیا ہے یعنی وہ مہینہ جب خدا کی رحمتیں قوم پر نازل ہوتی ہیں۔

حجۃ الاسلام مولوی نے کہا: ہمیں ماہ رجب کے آخری ایام کو غنیمت جانتے ہوئے ان سے اپنی اصلاح اور خودسازی کے لیے بہترین استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: ان آنے والے مہینوں کے لیے بہت سی دعائیں اور مناجات وارد ہوئی ہیں جن سے مومنین کرام اپنی معنوی ترقی کو حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ان ایام سے غفلت گویا تمام اچھائیوں سے غفلت برتنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .